ابنا: يہ بات انہوں نے تہران ميں پاني کے بارے ميں ہونے والي اکيسويں بين الااقوامي کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہي- صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ دنيا کے ہر ذي روح کي زندگي پاني سے وابستہ ہے اور پاني جہاں سے بھي گزرتا ہے زندگي لاتا ہے- صدر نے کہا کہ پاني پاکيزگي ، نشاط، تازگي اور محنت کي نشاني ہے- ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ خداوند تعالي انسان کي تمام ضرورتوں سے واقف ہے جس ميں زمين، معدنيات، جنگلات اور طرح طرح کي حيات شامل ہيں- انہوں نے کہا کہ خدا نے انسان کو پاني عطا کيا ہے اور يہ بات پوري طرح واضح ہے کہ خدا وندتعالي کي عطا کردہ تمام نعمتوں ميں پاني کو بنيادي اہميت حاصل ہے-
واضح رہے کہ نہري نظام اور آبياري کے بارے ميں اکيسويں بين الاقوامي کانفرنس آج سے تہران ميں شروع ہوگئي ہے-
..........
/169